فاروق حیدر نواز زرداری گٹھ جوڑ چھوڑ کر آزاد خطے میں انقلابی رول ادا کریں ،نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiqفاروق حیدر نواز زرداری گٹھ جوڑ چھوڑ کر آزاد خطے میں انقلابی رول ادا کریں ،نثار احمد شائق{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری سیاسی امور نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ فاروق حیدر نواز زرداری گٹھ جوڑ چھوڑ کر آزاد خطے میں انقلابی رول ادا کریں ،ارشد غازی نے چوہدری اشرف کے حق میں دستبردار ہو کر نوارزرداری مفاہمت پر مہر تصدیق ثبت کر دی،میرپور کے عوام 29تاریخ کو جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال کو ووٹ دے کرآزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کاآغاز کریں ،مسلم لیگ (ن) ،جمعیت علماء اسلام ،لبریشن فرنٹ ،تنظیم اسلامی اور دیگر سیاسی اور دینی کارکنان جماعت اسلامی کے نامزد کردا امیدوار کو ووٹ دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی الیکشن آفس میں ارشد غازی کی دستبرداری پر ہنگامی اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپورکے 111پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ نامز د کر دے ہیں راجہ الطاف چیف پولنگ ایجنٹ ہوں گے اور سیاسی شعبہ ضلع میرپور کے چیئرمین چوہدری سعود اقبال پولنگ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے طے شدہ قواعد و ضوابط کو پامال کرنے پر چوہدری اشرف کو نا اہل قرار دیا جائے چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم کی حیثیت سے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری وسائل اور مشینری کو استعمال کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے ووٹرز کو دھونس دھاندلی اور دھمکیاں دے کر نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے الیکشن میں تعنیات عملہ چوہدری مجید کے اثر نفوذ کی وجہ سے پریشان ہے رینجرز اور متعلقہ اداروں کو اختیارات دیے جائیں چوہدری عبدالمجید حالات کو خراب کر کے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں نثا ر احمد شائق نے کہا کہ اگر میرپور کے حالات خراب ہوئے تو اس کی ذمہ داری حکومت پہ ہو گی انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان بروقت پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر ووٹرز کو ووٹ پول کروانے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر دھوکا ہو چکا ہے عوام اپنے شعور کے مطابق اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے انجینئر نعمان اکرم جرال کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر