{AF}
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرانا جرم نہیں ہے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے آسیہ اندرابی پر درج مقدمے کا نوٹس لیں اور بھارت پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ مقدمہ ختم کرے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے اس علاقے میں تقسیم برصغیر کے اصول کے مطابق مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کا حصہ بننے تھے اس لیے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرانا جرم نہیں ہے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے آسیہ اندرابی پر درج مقدمے کا نوٹس لیں اور بھارت پر دباؤ بڑھائیں وہ مقدمہ ختم کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان سے تقسیم بر صغیر کے اصول کے مطابق ملنا چاہتے ہیں بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت 8لاکھ فوج کے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرا بھی بے نقاب ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور یہ جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کر رہے ہیں کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا ہے ہزاروں کو جیلوں میں بند کیا ہوا ہے بچوں اور خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے وہ جرم نہیں تو آسیہ اندرابی نے جرم کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی پر درج مقدمہ فوری ختم کیا جائے۔