محکمہ برقیات نے بلات دینے میں قبلہ درست نہ کیا تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemمحکمہ برقیات نے بلات دینے میں قبلہ درست نہ کیا تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے خبر دار کیا ہے کہ  نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ پر سرچارج 10پیسے فی یونٹ سے بڑا کر ایک روپیہ فی یونٹ کرنا ظلم اور نا انصافی ہے اس سے لاکھوں روپے لوٹے جا رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جنوری سے بل 2روپے38پیسے کم کیا تھا لیکن یہاں پرانے ٹیرف کے تحت ہی بلات تھمائے جا رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات اور حکومت بجلی کے بلا ت میں اضافی سرچارج ختم نہ کیے تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے اہل کاروں نے عوام کی زندگی کو اجرین بنا دیا ہے کروڑوں روپے کے گھپلے کیے جا رہے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ اس پر نوٹس نہ لیا گیا تو جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کی کال دے گی انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیاہے پاکستان سے زیادہ آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ہے جو ظلم اور نا انصافی ہے آزاد خطہ 1500سے زائد میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے اور اس کو صرف 350میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے میاں نواز شریف نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ 350میگا واٹ بجلی آزاد حکومت اپنے کنٹرول میں لے تا کہ وہ اپنے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے سکے مگر ہمارے بد کردار اور کرپٹ حکمرا ن عوام کو خود ہی یہ سہولت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک اس طرح کے نا اہل اور بزدل حکمران ہمارے سروں پر مسلط رہیں گے ہمارے مسائل میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ان سے نجات کے لیے میدان میں نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دے اور کارکن جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر