اسلامی ممالک باہم اتحاداور اتفاق پیدا کریں تو ہم دنیا کی سپر طاقت بن سکتے ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاسلامی ممالک باہم اتحاداور اتفاق پیدا کریں تو ہم دنیا کی سپر طاقت بن سکتے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

ترنگانو( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مغربی استعمار ہمیں فرقوں،گروہوں اور طبقات میں تقسیم کر کے ہماری طاقت کو منتشر کررہا ہے اسلامی ممالک اس کے عوام اس کی فوج پوری دنیا میں امن کے قیام کے لیے کافی ہے ، اسلامی تحریکیں اس وقت پوری دنیا میں امت مسلمہ کے 2ارب مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہیں ،اسلامی ممالک کے عوام اسلامی تحریکوں کو قیادت کے منصب پر فائز کریں تا کہ دنیا میں اسلام کا علم لہرایا جائے اور جو دنیا اس وقت شدید مشکلات اور مصائب کا شکار ہے اس سے نجات دلائی جا سکے پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے اسلامی تحریکیں اسی متبادل اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے مصروف جہد ہیں امت مسلمہ اتحاد ،اتفاق پیدا کر کے اپنے وسائل کو مجتمع کرے تو یہ دنیا کی سپر طاقت بن سکتی ہے انسانی وسائل پیٹرول زمین کے اہم حصے اسلامی ممالک کے پاس ہیں اسلامی ممالک کے حکمران اﷲ کے نظام کے نفاذ کی طرف لوٹ آئیں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حزب اسلامی ملائیشیا کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حزب اسلامی ملائیشیااور اہل ملائیشیا کی طرف سے متاثرین زلزلہ ،متاثرین سیلاب اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی ملائیشیا کے سربراہ عبدالہادی ایوانگ جو ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ بھی رہے ہیں انہوں نے جس سادگی کے ساتھ اس صوبے کی تعمیر و ترقی اور نظام قائم کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر حزب اسلامی کو موقع دیا جائے تو پورے ملائیشیا کو سپر طاقت بنا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ آج پوری امت مسائل میں اس لیے گری ہوئی ہے کہ انہوں نے اﷲ کے نظام کو چھوڑ کر مغرب کا نظام اپنایاہوا ہے جو مسائل کی جڑ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے قیام کا راستہ کشمیر اور فلسطین سے ہو کر گزرتا ہے ان دونوں دیرینہ مسائل کو حل کیے بغیر دنیا میں امن کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا بھارت اور اسرائیل باہم مل کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے ساتھ ساتھ پوری امت کے خلاف ان کے عزائم آشکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سوا کروڑ کشمیری آج بھی اس کراہ ارض پر انسان کی حیثیت سے نظام کا حصہ ہیں مگر بھارت نے 8لاکھ فوج کے ذریعے ان کو غلام بنا رکھا ہے اور ان کا پیدائشی اور بنیادی حق غصب کررکھا ہے 8لاکھ قابض بھارتی فوج اپنے کالے قوانین کی آڑ میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے 5لاکھ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق مانگنے پر شہید کر چکی ہے لاکھوں نوجوانوں کو جیلوں میں بند کررکھا ہے اور پورا کشمیر ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے نہ تو انسانی حقوق کا کوئی ادارہ یا فرد وہاں جا سکتا ہے اور نہ ہی ریلیف کا کوئی ادارہ جا سکتا ہے حتیٰ کہ OICکے کشمیر رابطہ گروپ کو بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیر ی آزادی کے لیے پر عزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے البتہ وہ بحثیت مسلمان اور بحثیت مسلمان آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تا ہے سب سے پہلا مظاہر ہ سری نگر میں ہوتا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیریوں کے دل اپنے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکیں دنیا میں قیام امن کے لیے پر امن جدوجہد کررہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ تحریکیں باہم مل کر ایک دوسرے کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور لائحہ عمل طے کریں انہوں نے کہا کہ معاشی شعبے میں بھی باہم تعاون کی ضرورت ہے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے تعلیم کے فروغ کے لیے غربت کے خاتمے کے لیے بھی مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکیں ہی دنیا کو امن فراہم کر سکتی ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر