جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی حزب اسلامی ملائیشیا کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ عبدالہادی ایوانگ سے ملاقات

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی حزب اسلامی ملائیشیا کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ عبدالہادی ایوانگ سے ملاقات {/AF}

ترنگانو( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے حزب اسلامی ملائیشیا کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ عبدالہادی ایوانگ سے ملاقات کی ،اس موقع پر مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے عبدالہادی ایوانگ کو آگاہ کیا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 8لاکھ بھارت کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے دیکھو اور گولی مارو کے کالے قوانین کی آڑ میں قابض فوج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے کشمیری اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں بھارت نے خود اقوا م متحدہ میں جا کر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کرے گا تا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ سوا کروڑ انسانوں کے حق کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مسئلے کے پرامن حل کے لیے بات چیت کے باوجود بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے نریندر مودی جیسے انتہا پسند بھارتی راہنما کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے جارحانہ پالیسی پر گامزن ہیں اسرائیل طرز کی یہودی بستیاں بسانے کے لیے نریندر مودی بھارت سے مہاجرین کو مقبوضہ کشمیر میں منتقل کرنے کی پالیسی کی جانب گامزن ہے تا کہ وہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل دے انہوں نے کہا کہ کشمیری پر عزم ہیں اور آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے حزب اسلامی ملائیشیا اور اہل ملائیشیا کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر حزب اسلامی ملائیشیا کے سربراہ عبدالہادی ایوانگ نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اقوا م متحدہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دیرینہ مسئلے کو حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے بھار ت سے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیاں روکے اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے انہوں نے کہا کہ حز ب اسلامی ملائیشیا مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر