{AF}
یونین کونسل تھب کی عوام بنیادی انسانی سہولتوں سے محروم ہیں،نثار احمد شائق{/AF}
باغ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ سردار قمرالزمان ، اور کرنل نسیم نے تھیلے بھر کر ووٹ لینے کے باوجود تھب کے عوام کے دیرنیہ مطالبہ تھب پنیالی روڈ کو نظر انداز کیا اس بجٹ میں سٹرک کو نہ رکھا تو تھب میں وزراء اور میشروں کو جھنڈیوں کے ساتھ داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل تھب کے مشاورتی اجلاس اور عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس سے قبل میر پور سے باغ پہچنے پر ہاڑی گہل سب ڈویژن میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی اور سب ڈویژن ہاڑی گہل کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور تحریک چلانے کا اعلان کیا ۔ سب ڈ ویژن ہاڑی گہل میں شامل یونین کونسل تھب کے دورے کے موقع پر تھب ، غنی آباد اور ملوٹ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہا کہ 19 فروری کو باغ میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی ذمہ داران تک اپنے مسائل پہچانے کے لییـ" احتجاجی دھرنا " دیا تھا اور ان مسائل کو تحریری طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور متعلقہ حکام تک پہنچا دئیے تھے ۔ لیکن بدقسمتی سے حکومتی وزراء اور وزیراعظم میر پور میں ضمنی الیکشن میں عوام کو خریدنے میں مصروف عمل ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ جیالوں کو بھرتی کرنے زمینوں اور خالصہ جات کی الانمنٹ ، اور سیکموں کو کھانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے نثار احمد شائق نے کہا کہ باغ میں قمرالزمان اور کرنل نسیم نے برادریوں اور قبیلوں کی بنیاد پر سیاست کو جاری رکھا ہوا ہے لیکن عوام آئندہ انتخابات میں برادریوں اور قبیلوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کریں ۔ اس موقع پر اجلاس سے یونین کونسل کے امیر راجہ عبدلقدیر ، تھب کے امیر راجہ عبدالرزاق ، راجہ محمد حنیف ،جواد عقیل ، صوبیدار ریاض ، صوبیدار لطیف ، حوالدار خلیل ، راجہ ایاز، سردار عبدالحمید نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر باہمی مشاورت سے یونین کونسل تھب کے عوامی مسائل بالخصوص تھب ،پنیالی اور ملوٹ روڈ کے حوالے سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا مقررین نے یکم اپریل کا نوٹس دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔