پوری امت مسلمہ مشترکہ دشمنوں کے حملوں کی ذر میں ہے کشمیر اور فلسطین جیسے دیرنہ مسائل عالمی استعمار کی سازشوں کا نتیجہ ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پوری امت مسلمہ مشترکہ دشمنوں کے حملوں کی ذر میں ہے کشمیر اور فلسطین جیسے دیرنہ مسائل عالمی استعمار کی سازشوں کا نتیجہ ہے،  عبدالرشید ترابی{/AF}

ترنگانو( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو کچلنے کے لیے بھارت اور اسرائیل مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ برسر پیکار ہیں عالمی سطح پر تہذیبوں کے تصادم کے نظریے کے تحت پوری امت پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے اسی کے نتیجے میں عراق ،شام ،افغانستان،یمن اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں بنگلہ دیش اور مصر میں نا م نہاد حکمرانوں نے اپنے ہی عوام کے گلے کاٹنے شروع کیے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آف امہ سالیڈیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں وہ دونوں مل کر آزادی کی تحریکوں کو کچل رہے ہیں پوری امت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ارکان،جنوبی سوڈان سمیت دیگر ممالک میں مسلمان شدید مشکلات کا شکار ہیں بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کے ساتھ حکومت اچھوتوں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے مرکزی ملازمتوں میں مسلمانوں کی نمائندگی 2فیصد سے بھی کم ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے موجودہ انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اس کی انتہا پسند پالیسی کی وجہ سے خود بھارت کے اندر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو بھی ظلم کا شکار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے باوجود بھارت جنگ مسلط کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے وہ سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے ان حالات میں پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہم اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں دشمنوں کے مقابلے میں سیساپلائی ہوئی دیوار بن جائیں قرآن و سنت کے ساتھ منسلک ہو جائیں ایک دوسرے کے مسائل اور پریشانیوں کا حل نکالنے کے لیے باہم مل کر کام کریں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں حکومتی سطح پر اور این جی اوز کی سطح پر باہم مسائل کے حل کے لیے قدم آگے بڑھائیں انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے حکمران کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے باہم اتفاق اور اتحاد پیدا کر کے کوشش کریں تا کہ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ امت کے مسائل کے حل کے حوالے سے مسلم حکمران اجتماعی حکمت عملی اختیار کریں اسی کے نتیجے میں ہماری بات میں وزن بھی ہو گا اور عالمی برادری اس کا نوٹس بھی لے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر