{AF}
عوام چہرے بدل بدل کر آنے والے سیاسی بازی گروں سے بخوبی آگاہ ہیں عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کریں، نو رالباری{/AF}
راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام امیر نو رالباری نے کہا ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کا درست استعمال کریں ‘ میر پور ایئر پورٹ نہ بنا سکنے والے اور جناح ٹاؤن کرپشن سامنے لانے والوں کونشان عبرت بنانے والوں کی گورننس مظفر آباد میں پولیس مظاہرے کی صورت میں سامنے آ چکی ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے امو رنوجوانان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ہمارے سروں پر کرپٹ اور استحصالی نظام مسلط ہے اس نظام سے نجات کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے نوجوان قیادت انجینئر نعمان اکرم جرال کوٹکٹ دے کر میدان میں اتارا ہے میر پور کے عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کریں اور انجینئر نعمان اکرم کو کامیاب کر کے آزاد خطے میں تبدیلی کا آغاز کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آزاد خطے کے عوام کے حقوق کے لیے اول روز سے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ہر مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی نے عوام کی آگے بڑھ کر خدمت کی ہے ۔ 2005ء کا زلزلہ ہو یا سیاب متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ہوں یا یتمیٰ کی کفالت جماعت اسلامی نے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں یہ حکمران مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہین ان سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ جماعت اسلامی کو عوام کامیاب کریں اور بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناح ٹاؤن میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے آفیسرز کو حکومت نے او ایس ڈی کر کے کرپشن کو تحفظ دیا انہوں نے کہا کہ ان کی گورننس کا حال مظفر آباد میں اس وقت سامنے آیا جب پولیس احتجاج کررہی تھی انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے عوام جماعت اسلامی کا بھر پور ساتھ دیں اور یہ موقع ہے کہ وہ تبدیلی کا آغاز کریں ۔