{AF}
پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے نام پر زمین کی خرید اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے نام پر محکمہ بحالیات اور وزیر بحالیات کی طرف سے کروڑوں روپے کی کرپشن کے قصے منظر عام پر آ رہے ہیں،نورالباری{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ مہاجرین کی ووٹر لسٹوں میں ایسے افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو کہ پاکستان کے شہری ہیں کشمیر سے ان کا کوئی تعلق نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرین مقیم پاکستان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ایسے نام نہاد مہارجین کے نام شامل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ان کے جعلی پشتنی سرٹیفکیٹ بھی بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن اور جعلسازی کا یہ دہندہ خیبر پختوانخواہ میں عروج پر ہے اور یہاں مہاجرین کی سیٹ پر منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی جو کہ بحالیات کے وزیر بھی ہیں اس دھندے کی سرپرستی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ بحالیات پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی آبادکاری کے نام پر ہر سال کروڑوں روپے خر چ کررہا ہے جس سے زمینیں خریدی جا رہی ہیں لیکن ان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ویران اور غیر آباد جنگلوں میں معمولی رقم پر زمین خرید کر کروڑوں روپے خرچ ہوتا ظاہر کیے جا رہے ہیں جب کہ دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں مقیم ہزاروں کشمیری مہاجرین آج بھی زمین اور چھت سے محروم ہیں جبکہ ان کے نام پر خریدی گئی زمینیں کس کے پاس ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا اور ادارے اس بڑی کرپشن کے حوالے سے تحقیق کریں اور اسے جلد منظر عام پر لایا جائے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دہشت گردی اور سیلاب بارشوں سے متاثرہ کشمیری مہاجرین کے نام پر لاکھوں روپے کے معاوضے حاصل کر کے ہضم ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ احتساب بیورو کے چیئرمین پاکستان میں مقیم کشمیر ی اور بالخصوص خیبر پختوان خواہ میں مقیم مہاجرین کے نام پر ہونے والی کرپشن اور غیر ریاستی افراد کو پشتینی سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی ووٹر لسٹوں میں ان کے نام شامل کرنے کے معاملہ کی تحقیقات کرے تا کہ مہاجرین کے نام پر مہاجرین کے حقوق سلب کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے،انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ایسی بے ضابطگیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔