{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر امور مہاجرین مقیم پاکستان کے امیر نورالباری نے حلف اٹھا لیا{/AF}
راولپنڈی( پ ر) سیکرٹری راجہ فاضل اور نومنتخب شوریٰ نے حلف اٹھایا ،ترجمان کے مطابق امور مہاجرین مقیم پاکستان کی نو منتخب شوریٰ نے حلف اٹھا یا لیا اور تنظیم مکمل کر لی امیر نورالباری،سیکرٹری راجہ فاضل تبسم ،نائب امراء راجہ جہانگیر خان،ڈاکٹر یوسف طارق،اعجاز کیانی،ناظم مالیات عتیق عباسی،ناظم نشرواشاعت اسحاق،سیاسی کمیٹی کے ارکان بھی نامز د کر لیے گئے سیاسی کمیٹی کے ممبران راجہ جہانگیر ،اعجاز کیانی ،عطاء الرحمن چوہان،ڈاکٹر یوسف،شجاع الحق،راجہ صغیر خان نامزد کر لیے گئے ہیں اس موقع پر نورالباری نے شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر مہاجرین کے حقوق کے حصول کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کرے گی مہاجرین کے مسائل کے ترجمان بن کر ان کے مسائل اجاگر کریں گے پولنگ اسٹیشن کی سطح تک موثر تنظیم قائم کریں گے مہاجرین کی بستیوں میں تنظیمیں قائم کیں جائیں گئیں ہر حلقے میں موثر قیادت کو متحرک کیا جائے گا اور آمدہ انتخابات میں مہاجرین کی نشستوں پر بھرپور انداز سے حصہ لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے مہاجرین کے حقوق کی بات کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دی ہے کشمیر کی آزادی اور مہاجرین کے مسائل ہمارے ترجیح اول ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مہاجرین کے نام پر دھوکے کیے گئے جماعت اسلامی اس کے تدارک کے لیے بھی میدان میں اتری ہے تا کہ حقیقی قیادت پیش کی جائے اور مہاجرین کے مسائل کی حقیقی ترجمانی کے ساتھ ساتھ ان کا حل نکالا جائے انہوں نے کہا کہ آمدہ چند روز میں بھرپور اندازسے پاکستان میں مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔