{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورہ کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گئے {/AF}
راولپنڈی( پ ر) ذرائع کے مطابق ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں کا میاب دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا اہل دانش اور اہل قلم حضرات سے ملاقاتیں کیں اور ان کو متوجہ کیا کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے ان ممالک کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر استقبالیہ تقریبات سے خطاب اور پاکستان اور کشمیر سے محنت مزدوری کے لیے گئے ہوئے افراد کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا جہاں و ہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اس موقع پر ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کم تنخواہ پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والی ریکورٹنگ ایجنسیوں کو پابند کریں کہ وہ اپنے نفے کی خاطر لوگوں کا استحصال نہ کریں اس کے علاوہ انہوں نے مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کیا۔