{AF}
جماعت اسلامی انسانوں کی بھلائی اور اﷲ کی رضاکے لیے مصروف جہد ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
سدھن گلی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ امت مسلمہ کو اپنا بھولا ہوا سبق یاد دلارہے ہیں پورا مغرب اور اس کی حکومتیں اپنے سارے وسائل اس پرصرف کیے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دنیا کے کسی کونے میں اسلام غالب نہ آجائے اگر آگیا تو ان اس عادلانہ نظام کو دیکھ کر پوری دنیا کی ریاستیں خود اسلام کی طرف آئیں گی،جماعت اسلامی اسی اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڑ بن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء انھوں نے جماعت اسلامی کے رہنما صوبیدار عبدالحمید کے جنازے میں شرکت کی،اور اپنے حقیقی چچا کی وفات پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادا ور قائدین تعزیت کے لیے آئے ،ان موقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشیدترابی نے کہاکہ ہماری جماعت کی اور نہ ہی میری کسی کے ذاتی دشمنی ہے اور نہ دوستی ہماری دشمنی اور دستی اﷲ کی رضا کے لیے ہے ،ہم انبیاء کے مشن کو لے کر نکلے ہیں اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،انسانوں کو اﷲ نے اپنی عبادت اور اپنے دیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے بھیجا تھا،مسلمان اس پر سے ہٹ گے ہیں جس کی وجہ سے وہ آج مغلوب ہیں،اسلامی تحریکات مسلمانوں کو بھلا ہوا سبق دیا دلا رہی ہیں،انھوں نے کہاکہ آج جن مسائل سے ہم دوچار ہیں وہ اسلامی نظام سے بے وفائی کی وجہ سے ہیں ہمارے اباؤ اجداد انے قربانی دی کر یہ وطن حاصل کیا تھا کہ اس میں اسلامی حکمرانی ہوگی عوام اسلام کے دیے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے،مگر انگریزوں کے جانشینوں نے وہ مقاصد حاصل نہ ہونے دیے اور آج ہم کرپشن ظلم اور ناانصافی کی چکی میں پس رہے ہیں،جب تک عوام قرآن وسنت کی طرف رجوع نہیں کریں گے اور اﷲ کی رضا کو اپنے لیے ضروری قرار نہیں دیں گے اس وقت تک ہم ایک عذاب سے نکلیں گے تو دوسرا عذاب سر پر کھڑا ہوگا،کسی بڑے عذاب سے قبل توبہ کی ضرورت ہے،مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنا ہوگا اسلامی تہذیب عام کرنی ہوگی۔