{AF}
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے غیر ریاستی افراد کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا تحریک آزادی کشمیر کے خلاف گہری سازش ہے ،شمشیر خان{/AF}
کوٹلی( پ ر) حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے 90کی دہائی میں مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہندووں کو نکال کر یہ تاثر دیا تھا کہ مجاہدین ان کے خلاف کاروائی کر سکتے ہیں مگر اس ساری مومنٹ میں مجاہدین نے کسی غیر مسلم کشمیری پر کوئی نقصان نہیں پہنچایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی میں حزب المجاہدین کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 8لاکھ فوج کے ساتھ ظلم وستم کے تمام پہاڑ توڑ دئیے مگر کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے ہٹا نہیں سکا،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعدیہ ٹارگٹ ملا کہ کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی کی تحریک کو ختم کرنے کے لیے رول پلے کرے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے آرٹیکل 370کے خاتمے کا نعرہ لگایا جو کشمیر کا الگ سٹیٹس ہے اور غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میں آبادکر کے ریاست جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنا چاہتا ہے ،کمانڈر شمشیر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ہماری ان کے خلاف کوئی جنگ نہیں ہماری جنگ بھارتی فورسز کے ساتھ ہیں جنہوں نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق حق خودارادیت سے محروم رکھا ہے جس کے خلاف کشمیریوں نے تحریک کاآغاز کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی پشت پر امریکہ اور اسرائیل ہیں جو اسے ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں ،کمانڈر شمشیر خان نے اعلان کیا کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے وہ بھارت کی غلامی کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ مغربی پاکستان سے آنے والے ہندو مہاجرین ہندوستان کی سازش کا شکار نہ ہوں ورنہ ان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے ۔