{AF}
جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر اعتمادکیا نوجوان انجینئر نعمان اکرم کو کامیاب کرائیں، عبدالرشید ترابی{/AF}
میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 60فیصد نوجوان ڈگریاں لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں حکومت کے پاس ان کے لیے کوئی جامع پلان نہیں نعمان اکرم جو نوجوانوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیے دربدر ہیں حکومت کے پاس نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی منصوبہ نہیں جماعت اسلامی نے ادارے قائم کر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا میرپور کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کارنر میٹنگ سے راجہ الطاف،چوہدری سعود،ایوب مسلم ،مولانا عتیق الرحمن سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ برادریوں اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے انہیں سبز باغ دکھانے والے ووٹ لینے کے بعد سالوں نظر نہیں آتے آزاد کشمیر میں میرٹ کی پامالی اور پبلک سروس کمیشن میں ضلعے اور برادری کی بنیاد پر تقرریاں ہو رہی ہیں جس سے پڑھے لکھے نوجوان مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اب کی بار ایسے افراد کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس نظام کی تبدیلی کاایجنڈا ہے جب تک یہ فرسودہ نظام تبدیل نہیں ہو گا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکر م جرال نے کہا کہ نوجوانوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے نکلا ہے نوجوان مجھ پر اعتماد کریں میرپور کے مسائل چند سالوں میں حل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بجٹ کا چند فیصد حصہ ہی آزاد خطے میں خرچ ہوا ہوتا تو یہاں کے سارے مسائل حل ہو چکے ہوتے انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پامالی کی وجہ سے نوجوان پریشان ہیں انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں نے حمایت کا یقین دلایا ہے اور اپنے مسائل سے آگا ہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت میرپور کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت زبانی وعدے کرتی ہے عملی اقدامات کی طرف کو توجہ نہیں میرپور کے لوگوں نے قربانیاں دیں مگر حکومت نے انہیں یکسر نظر انداز کر دیا انہوں نے کہا کہ نوجوان میری کامیابی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔