ڈاکٹر نجم الدین اربگان اور قاضی حسین احمد نے امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ڈاکٹر نجم الدین اربگان اور قاضی حسین احمد نے امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کی،عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امت کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے کرنا ،ڈی ایٹ اور مسلم ممالک کی ایک کرنسی کے لیے انہوں نے تجاویز دیں قاضی حسین احمد ؒ کی طرح ڈاکٹر اربگان بھی امت مسلمہ کا دل اپنے سینے میں رکھتے تھے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ڈاکٹر نجم الدین اربگان فاؤنڈیشن کے وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترکی نے مسئلہ کشمیر کو فلش پوائنٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور کشمیری کے بنیاد ی حق حق خودارادیت کی حمایت کی انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد ؒ کے ساتھ ڈاکٹر نجم الدین اربگان سے ملاقاتوں کے بے شمار مواقعے میسر آئے ان کے دل میں کشمیریوں کے لیے بے پنا ہ محبت تھی اہل کشمیر کے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے انہوں نے ان کی حمایت کی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قاضی حسین احمد ؒ نے دنیا بھر میں مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ تمام دنیا کے ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کیں اور کشمیر کے مسئلے سے تفصیلی آگاہ کیا جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پزائرئی ملی اس موقع پر قاضی حسین احمد ؒ کے فرزند آصف لقمان قاضی،معروف اینکر حامد میر،معروف کالم نگار ہارون الرشید ،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر