{AF}
حکومت پاکستان تارکین وطن کو دیار غیر میں سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردارادا کریں، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
دبئی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سے آئے ہوئے ہزاروں نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے یہاں مشکلات سے زندگی بسر کر رہے ہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تارکین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے دبئی میں ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرنے کے بعد وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہاں کے ہسپتال سہولیات سے بھرپور مگر لیبر ز کو ادویات خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت اپنے دوست ممالک سے بات کرے اور ایسے قوانین بنانے میں کردار ادا کرے جس میں لیبر ویزے پر جانے والے جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ان کو میڈیکل کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے والوں کے صبح شام دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر ہماری حکومتیں اور قیادتیں اپنا صحیح کردار ادا کرتی تو ہمارے لوگوں کو یہاں آکر وہاں اپنے وطن میں محنت کے مواقعے تھے مگر حکومتی کرپشن کی وجہ سے کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا جس کی وجہ سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان یہاں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کر کے لیے جو ہماری حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا۔