شباب ملی ،اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت طلبہ عربیہ معاشرے میں ظلم،میرٹ کے قتل عام اوررشوت کے کلچر کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiشباب ملی ،اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت طلبہ عربیہ معاشرے میں ظلم،میرٹ کے قتل عام اوررشوت کے کلچر کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، عبدالرشید ترابی{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شباب ملی نوجوانوں کو منظم کر کے ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی داد رسی میں کردار اد ا کرے،میرپور میں جماعت اسلامی نے شاب ملی آزاد کشمیر کے نائب صدر انجینئر نعمان اکرم کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا ہے نوجوان کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میرپور میں شباب ملی،اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت طلبہ عربیہ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی آزا د کشمیر محمود الحسن چودھری،قائمقام سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق،انجینئر نعمان اکرم،عتیق الرحمن سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ میرپو ر کے مسائل کے حل میں حکمرانوں نے غفلت کا مظاہر ہ کیا 65سال سے یہاں کے عوام کو بنیاد ی حقوق نہیں ملے متاثرین منگلا ڈیم دربدر ہیں ان کی بحالی کا حکومت کے پاس کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے اہل میرپور نے اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کو ڈبو کر صبر و استقامت کا مظاہر ہ دیکھایا ،مگر متاثرین منگلا کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ قیادتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں میرپور کے غیور اور باشعور عوام جماعت کے نوجوان تعلیم یافتہ اور باکردار حافظ انجینئر نعمان اکرم جرال کو کامیاب کرائیں انہوں نے کہا کہ انجینئر نعمان اکرم جرال کے خاندان کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ یہاں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی اور ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر