حکومت پاکستان اور اس کے ادارے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے مسلسل عالم اسلام کو متحرک رکھیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi حکومت پاکستان اور اس کے ادارے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے مسلسل عالم اسلام کو متحرک رکھیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور اس کے ادارے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے مسلسل عالم اسلام کو متحرک رکھیں عالم اسلام کے عوام کشمیریوں کے حق میں ہیں مگر ان کو کام پر لگانا حکومت کی ذمہ داری ہے سعودی عرب میں رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں پوری دنیا سے آئے ہوئے حکومتوں کے نمائندے اسلامی تحریکوں کے قائدین ،علماء کرام ،سکالرزسے مسئلہ کشمیرپر مفید ملاقاتیں کیں ان کو کشمیر میں ہونے والے مظالم اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر ایک سفارتی مہم شروع کرے جس سے ہندوستان کو کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کی گرفت سے عوام کو نجات دلانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے قرآن و سنت کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے میدان عمل میں ہے عوام نظام عدل کے قیام کے لیے ہمارے صفوں کو مضبوط کریں اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کو اہداف دئیے کہ وہ فوری طور پر آمدہ انتخابات کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کرے تا کہ جلد از جلد صف بندی کی جا سکے انہوں نے کہا کہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اندرون ملک اوربیرون ملک سب کا خیال ہے کہ ہمارا موجودہ نظام فیل ہو چکا ہے جو عوام کو حقوق دینے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے جماعت اسلامی کے پاس ہی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا ہے اور جماعت اسلامی ہی اس خطے میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے ،اس موقع پر نائب امیر و سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق ،نائب امراء نورالباری،محمود الحسن چودھری،ڈاکٹر خالد محمود قائمقام سیکرٹری جنرل نثا ر احمد شائق ،آفتاب عالم ایڈووکیٹ گلگت بلتستان سے اسماعیل شریعت یار،شمشیر خان سمیت دیگر قائدین نے ذمہ دارن کے اجلاس میں شرکت کی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر