سراج الحق کا سینیٹر منتخب ہو کر ایک غریب اور مزدور کی آواز ایوان بالا تک پہنچ گئی،نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiqسراج الحق کا سینیٹر منتخب ہو کر ایک غریب اور مزدور کی آواز ایوان بالا تک پہنچ گئی،نثار احمد شائق{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ  اسلامی پاکستان اور خوشخال پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے 18کروڑ عوام کی ترجمانی کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،میٹنگ میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اسماعیل شریعت یار،آفتاب عالم ایڈووکیٹ،راجہ ذاکر خان،راجہ محمد فاروق،عمرسرفراز،خواجہ بشیر احمد،مصری خان ،انور زمان بدراور محمد شبیرموجود تھے،میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ،عبدالرشید ترابی واحد راہنما ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفیر کی حیثیت سے اہم مقام رکھتے ہیں آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے مظلوموں کے لیے امید کی کرن ہیں انہوں نے کہا کہ سراج الحق کے بعد عبدالرشید ترابی کے اسلامی اور خوشخال کشمیر کے عوامی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جماعت کا ہر کارکن بھمبر تا تاؤبٹ اور چلاس تا سیاچن اپنا بھرپور کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاست کے تینوں حصوں میں موجود ہے اور کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی آزاد کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں کا تفصیلی دورہ کرے گی جو کہ 31مارچ تک امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کو رپورٹ پیش کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں ننے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کے حکم پر ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں جماعت اسلامی کے کارکن اور ذمہ داران عوام کے ترجمان بن کر ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کوتیز کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر