{AF}
سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکیں،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کروں گا،چوہدری محمد رفیق {/AF}
ریاض( پ ر) جماعت اسلامی حلقہ نمبر1عباسپور سے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ حلقہ LA-17پونچھ 1لائن آف کنٹرول پر ہونے کی وجہ سے بھارتی شیلنگ کاہمیشہ نشانہ بنا ہے حکومت کی طرف سے متاثرین کی امداد اس انداز میں نہیں کی گئی جو اس کا حق ہے،عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد عوام کے مسائل سے غافل ہیں،نوجوان در بدر ہیں حکومت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی جامع منصوبہ نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے انٹرویو میں کیا،چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ عوام کھرے کھوٹے کی پہنچان کریں اور سیاسی مداریوں کو مسترد کر کے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت دیانتدار ہے جس کا ماضی سب کے سامنے ہے کسی ممبر پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے سینٹ انتخابات میں سراج الحق کی فتح اسلامی انقلاب کی نوید ہے انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں جماعت اسلامی بھرپور حصہ لے گی عوام حقیقی تبدیلی چاہنے والے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حلقہ نمبر1عباسپور میں عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے عوام کے حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑیں گے ،میرٹ کی بالادستی کے لیے ہر اقدام کریں گے انہوں نے کہا کہ ٹوٹکی کھمبہ کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ ہم عوام کے اندر موجود ہیں لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں جلد موثر افراد جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے اور حقیقی تبدیلی میں جماعت اسلامی کے معاون بنیں گے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے بڑے لکھے اور اچھے موثر افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو کر اسلامی انقلاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔