{AF}
نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے ، محمود الحسن چودھری {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ امراء اضلاع آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین میں وارڈ کی سطح پر موثر تنظیم قائم کریں ،ایک فرد ایک سو افراد کو ووٹر بنائے اور جماعت اسلامی میں شامل کرے تو کوئی دنیا کی طاقت اسلامی انقلاب کو نہیں رو ک سکتی انگریزوں کا دیا ہوا فرسودہ نظام عوام کا استحصال کررہا ہے اور اس نظام کے محافظ اس کی آڑ میں اپنی جھولیاں بھررہے ہیں جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن تبدیلی کا مشن لے کر نکلیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائمقام سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمودالحسن چودھری نے کہا کہ جماعت اسلامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جب تک اس خطے میں اﷲ کا دیا ہوا عادلانہ اورمنصفانہ نظام قائم نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارے مسائل جوں کے توں رہیں گے اﷲ کی طرف رجوع کیا جائے امراء اضلاع اپنی ذات اپنے علاقے اپنے خاندان سے دعوت کاآغاز کریں موثر دورے کریں ہر سطح پر تنظیم کو مضبوط بنائیں وارڈ کی سطح پر سیاسی کمیٹیاں قائم کریں تبدیلی کی خواہش رکھنے والے موثر لوگوں کو اپنے ساتھ ملائیں انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے مسائل میں اضافہ کیا ہے اور ان سے اب خیر کی کوئی امید باقی نہیں ہے ظلم کے نظام کے ہوتے ہوئے کسی غریب کو انصاف نہیں مل سکتا اس کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد کو اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا اور اس فرد تک پہنچنا اسے جماعت کی دعوت دینا اسے اﷲ اور اسکے رسول ؐ کی طرف لانا یہ جماعت کے کارکن کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موافق حالات ہیں یہاں کوئی وڈیرا اور جاگیردار نہیں ہے چند عناصر برادریوں کے نام استعمال کر کے عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں ان سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ میرپور میں جماعت اسلامی نے انجینئر نعمان اکرم جرال کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتار دیا ہے اہل میرپور فرسودہ نظام اور روایتی قیادت سے جان چھڑا کر جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کریں ۔