{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں شرکت کے بعد آج وطن پہنچیں گے {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر سعودی عرب میں عالمی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد آج وطن پہنچیں گے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹیوں کے اجتماعات میں شرکت کی،سوڈان کے سابق صدر عبدالرحمن الذہب،مالدیپ کے سابق صدر مامون عبدالقیوم،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی ،ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحمید المزروع سمیت اسلامی تحریکوں کے قائدین دانشوروں،سفارت کاروں سے ملاقات کر کے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اس حوالے سے یہ ان کا کامیاب ترین دوہ رہا۔