حکومت پاکستان فوری طور پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے مزدوری کے لیے آنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے، ارشد ندیم ا یڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem حکومت پاکستان فوری طور پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے مزدوری کے لیے آنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے،  ارشد ندیم ا یڈووکیٹ{/AF}

دبئی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ا یڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت کار مزدوروں کے مسائل کے حل کی جانب توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے یہاں مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکارہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جبل علی میں مزدوروں کے کیمپوں کے دورے کے دوران مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت نے اپنے ریکورٹنگ ایجنسیوں پہ پابندی عائد کر رکھی ہے کہ وہ 1200درہم سے کم کسی مزدور کو متحدہ عرب امارات نہ بھیجے جب کہ پاکستان میں ریکورٹنگ ایجنسیوں کے افراد ذاتی فائدے کے لیے مزدوروں کو 700درہم پر بھی بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں مزدور طبقہ بہت پریشان ہے اس تنخواہ پر نہ وہ خود اپنے گھر کا خرچہ چلا سکتا ہے اور نہ ہی ملک کے زرمبادلے کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ لیبر قوانین کو درست کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرے جس سے مزدوروں کو فائدہ ہو اور ملک کو بھی فاہدہ ہو انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت کار مزدوروں کے مسائل سے آگاہ ہی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی بہتری کے لیے اپنی حکومت کو کوئی تجاویز بھیج رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ فوری حل طلب مسئلہ ہے حکومت فوری اقدامات کرے اور یہاں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت اور رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم کروانے کے لیے ریکوریٹنگ ایجنسیوں کو پابند کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر