{AF}
انکل بیرسٹر اور بابا چوہدری عبدالمجید اہل میرپور کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں،انجینئر نعمان اکرم {/AF}
میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکرم جرال نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان قائدین نے ان کی مشکلات کم کرنے کے بجاے ان میں اضافہ کیا ہے پارٹیاں اور چہرے بدلنے والوں کو عوام درجنوں بار دیکھ چکے ہیں اب ان سے جان چھڑائیں اور حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس با صلاحیت باکردار ،امانتدار قیادت موجود ہے اور یہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے ،میرپور میں ضمیروں کی لوٹ سیل لگانے والوں کا 29مارچ کو یوم احتساب ہو گا ،ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں اور نظریات بدلنے والے عوام کے ترجمان نہیں ہو سکتے میں نوجوانوں کو خوشخبری دیتا ہوں کہ ہر فورم پر ان کے مسائل اجاگر کروں گا ،میرٹ کی پامالی کر کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کو تاریک کرنے والوں کا احتساب بھی کروں گا ،نوجوان فیصلہ کن مرحلے میں میرا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں ،جماعت اسلامی کے قائد عبدالرشید ترابی نے نوجوانوں کی تنظیم شباب ملی پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ٹکٹ دیا ہے اور میں یہ سیٹ جیت کر ان کو تحفے میں پیش کروں گا انہوں نے کہا کہ اہل میرپور کے حقوق غصب کرنے والے ان سیاسی مداریوں کو 29مارچ کو منگلا ڈیم میں غوطے لگوائیں گے،انہوں نے کہا کہ جھوٹ ،اقرباپروری اور بد دیانتی کے سوداگر اب عوام کو اور نوجوانوں کو دھوکہ نہیں دے سکتے اور نہ ہی عوام ان کے دھوکے میں آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ دھاندلی کے لیے استعمال کرنے والوں کا الیکشن کمیشن نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ مجھے جرال برادری ،سید برادری،اعوان برادری،سدھن برادری،شیخ برادری،ملک برادری،گجر برادری،جاٹ برادری،لون برادری،راجہ برادری،مہاجرین سمیت دیگر قبائل سب نے یقین دلایا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ مخالفین جماعت اسلامی کی سانئٹیفک عوام رابطہ مہم سے خوفزدہ ہو چکے ہیں اگر کسی نے بد معاشی یا دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو ان کو عبرت ناک انجام سے دوچار کریں گے۔