جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحمید المزروع سے اہم ملاقات

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحمید المزروع سے اہم ملاقات{/AF}

ریاض( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحمید المزروع سے اہم ملاقات کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے سعودی حکومت اور اس کے اداروں کی طرف سے کشمیریوں کی زلزلے اور سیلاب کے موقع پر خدمات پر شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کی حکومت اور اس کے ادارے کشمیریوں کی مدد جاری رکھیں گے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس صدی کا بد ترین سیلاب آیا جس میں 55لاکھ سے زائد کشمیری متاثر ہوئے مگر بھارت کی حکومت نے نہ خود ان متاثرین کی مدد کی اور نہ ہی کسی بین الاقوامی این جی او کو اجازت دی کہ وہ ان متاثرین کی مدد کرے آج بھی کشمیری شدید مشکلات کاشکار ہیں ان کی مدد کرنا ہر فرد کا فرض ہے ا س موقع پر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے ان کو آگاہ کیا اور کہا کہ نریندر مودی اپنے انتہا پسندانہ عزائم کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی بی جے پی کی حکومت مسلط کرنے کے لیے میدان میں آئے تھے مگر کشمیریوں نے ان کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ بھارت 8لاکھ فوج کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرنے کے بجائے حق مانگنے کی پاداش میں ان کا قتل عام کررہا ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ پوری دنیامیں نوجوانوں کی سب سے بڑی اسمبلی ہے کشمیری اس اسمبلی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے اس موقع پر ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحمید المزروع نے کہاکہ کشمیری امت مسلمہ کا حصـہ ہیں امت مسلمہ ان کو کسی قیمت فراموش نہیں کر سکتی کشمیری حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ان کی جدوجہد مبنی برحق ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی مدد کرنا دنیا میں ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور بالخصوص اسلامی ممالک کی زیادہ ذمہ داری ہے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کریں ان کو دین کی تعلیم دلائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر