بیس کیمپ کی سیاسی جماعتیں اپنے ہی کارکنوں کو انصاف فراہم نہیں کر سکیں تو عوام کو کیا انصاف دلائیں گئیں،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanبیس کیمپ کی سیاسی جماعتیں اپنے ہی کارکنوں کو انصاف فراہم نہیں کر سکیں تو عوام کو کیا انصاف دلائیں گئیں،محمود الحسن چودھری{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکے سیاست دانوں نے ایک دوسرے کی کردار کشی کر کے قومی وقار کا جنازہ نکال دیا ہے ،ذاتی مفادات کے دائرے میں قید قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کے لیے میدان میں اتری ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم اس کرپٹ قیادت اور نظام کو بدلیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع سے رابطوں کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اہل میرپور استحصالی ٹولے کے خلاف علم بغاوت بلند کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوان راہنما انجینئر نعمان اکرم کو ایل اے 3میرپور شہر سے امیدوار نامزد کیا ہے عوا م اس کا ساتھ دے انہوں نے کہاکہ قوموں کا انحطاط اخلاقی بیماریوں کے باعث زوال پزیر ہوتا ہے اور معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں آج جس کیفیت سے اہل کشمیر دوچار ہیں اس سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ اسلامی معاشرہ قائم کیا جائے اخلاقی انحطاط ہی کی وجہ سے اﷲ نے ہمارے اوپر عذاب مسلط کیا ہوا ہے سابقہ اقوام پر اﷲ تعالیٰ نے جن برائیوں کی وجہ سے عذاب نازل فرمایا آج وہ سب برائیاں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں اور یہ اﷲ کا فضل اور نبی پاک ؐ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہماری شکلیں نہیں بھگڑتی اور ہم پر اس طرح عذاب مسلط نہیں ہوتا جس طرح باقی اقوام کو ملیہ میٹ کیا گیا مگر آج خوف اور بھوک کا عذاب ہم پر مسلط ہے اور اس کی بڑی وجہ کرپشن ،خیانت ،فحاشی اور عریانی ہے انہوں نے کہاکہ محض اقتدار کے حصول کی حوس نے ہم میں باہم نفرتیں اور بغض پیدا کر دیا ہے اس سے نکلنے کی ضرورت ہے اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتوں نے میرٹ کا قتل عام کر کے نوجوان نسل کو بے توقیر کیا ،عام آدمی صحت تعلیم اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے لیکن اہل اقتدار قومی دولت کو شیر مادر سمجھ کر لوٹ رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی ایک ایسی جماعت ہے جس کے پاس نوجوانوں کے لیے موثر لائحہ عمل اور تبدیلی کے لیے واضح ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ اور اس کے رسول ؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اسلام کو بطور نظام زندگی اختیار کریں اﷲ اور اس کے رسول ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں مسجد ،سیاست ،عدالت ،تھانے اور کچہریوں کا نظام ترتیب دیں اسی سے امن اور سکون ملے گا اور اسی راستے سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی ،انہوں نے کہا کہ نبی ؐ سے محبت کا تقاضاہے کہ ہم باطل نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور پیغام حق کو غالب کرنے کے لیے اپنی ساری توانیاں مال اور دولت صرف کریں اسی سے انقلاب آئے گا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر