کشمیری اور فلسطینی بھارت اور اسرائیل کے امت مسلمہ کے خلاف عزائم کو سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے امت کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیری اور فلسطینی بھارت اور اسرائیل کے امت مسلمہ کے خلاف عزائم کو سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے امت کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،  عبدالرشید ترابی{/AF}

ریاض( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے OICکے رابطہ گروپ میں اس کا نمایاں کردار ہے اور کشمیری توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی آزادی کے حصول کے لیے بھی سعودی عرب آگے بڑھ کر کردار ادا کرے گا اسلامی ممالک کے حکمران عوام اور ادارے سب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کوثر بٹ کی طرف سے استقبالیہ تقریب سے اور ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کیا،دریں اثنا انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور کشمیری کمیونٹی سے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اداروں نے متاثرین سیلاب اور متاثرین زلزلہ کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے لاکھوں لو گ متاثر ہوئے ان کی مدد کی شدید ضرورت ہے نریندر مودی کشمیریوں سے انتقام لے رہے ہیں وہ متاثرین سیلاب کی امداد سے گریز کر رہے ہیں اگر تھوڑی بہت کر بھی رہے ہیں تو غیر مسلم کشمیریوں اور اپنے منظور نظر لوگوں کو نواز رہے ہیں ،نریندر مودی خطرناک عزائم رکھتے ہیں کشمیر میں کشمیریوں کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتاہے کشمیری اپنی آزادی اور اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور کشمیریوں کو اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے کشمیری پر عزم ہیں اور مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر