{AF}
میرپور کے ضمنی انتخابات میں دیسی اور بنارسی ٹھگوں کو عبرت ناک شکست دیں گے، نثار احمد شائق{/AF}
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر میدان میں اتری ہے عوام ہمارا بھرپور ساتھ دیں میرپور کے غیور عوام کپڑوں کی طرح پارٹیاں اور نظریات بدلنے والوں کو مسترد کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری ریاست میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ظلم نا انصافی کا بازار گرم ہے میرٹ کی پامالی نے نوجوانوں کو مایوسی کا شکار کر دیا ہے وزراء اپنے عزیزوں اور حلقوں تک محدود ہو کررہ گئے ہیں جماعت اسلامی نے میرپور میں نوجوان امیدوار کو میدان میں اتار کر نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم ،متاثرین سیلاب تا حال امداد کے منتظر ہیں لیکن حکومت اپنے سارے وسائل ضمیر کی خرید وفروخت پر صرف کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ڈورٹو ڈور ضمنی انتخابات کی مہم سے مخالفین خوفزدہ ہو چکے ہیں جماعت اسلامی یہ سیٹ جیت کر قیادت کو تحفے میں پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ میرپور میں ایک بار پھر عوام کو موقع مل رہا ہے کہ وہ درست فیصلہ کریں سابقہ حکمرانوں اور موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی ان کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت کی ہے جماعت اسلامی عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور اپنے اس ریکارڈ کے ساتھ میدا ن میں اتری ہے ۔