متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری یہاں سے اچھی روایات آزاد کشمیر منتقل کریں، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری یہاں سے اچھی روایات آزاد کشمیر منتقل کریں، ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

دبئی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری یہاں سے اچھی روایات آزاد کشمیر منتقل کریں جس طرح یہاں قانون و ضوابط کی پاسداری کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنے علاقے میں جا کر اس کو فروغ دیں ،یہاں کی تعمیر وترقی کے حوالے سے اپنے حکمرانوں کو بھی متوجہ کریں کہ وہ قومی دولت کو عیاشیوں پر اڑانے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کا ش ہمارے حکمران بھی تعمیر و ترقی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یہاں روزگار کے لیے آئے ہوئے کشمیری زرمبادلہ بھیجتے ہیں ان کے مسائل حل کرنا بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اپنی محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے لیے سفارت کاری کا کردار بھی ادا کریں کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہر کشمیری پر فرض ہے بیرون دنیا میں رہنے والے کشمیریوں کی دہری ذمہ داری ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر