جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے ،محمودالحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanجماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے ،محمودالحسن چودھری{/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمودالحسن چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے باقی جماعتیں اور پارٹیاں علاقوں برادریوں اور شخصیات کی بن چکی ہیں عوام موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام کے شکنجے میں کسے ہوئے ہیں ،عوام میرپور میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو اسمبلی میں بھیج کر تبدیلی کاآغاز کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ گواں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ موجودہ جماعتوں کا نظریہ اور عقیدہ صرف ذاتی مفاد رہ گیا ہے چہرے اور پارٹیاں بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ہمارے مسائل کا واحد حل اسلام کو بطور نظام حیات اختیار کرنے میں ہے ہمارا نظام تھانے ،کچہری میں موجود نہیں وہاں پر کرپٹ نظام کی اجارہ داری ہے جس سے مظلوم کی دادرسی کے بجائے اس پر ظلم میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اﷲ اور اس کے رسول ؐ کو مانتے ہیں ان سے وفادری کا عہد بھی کرتے ہیں لیکن عملاً ہم اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے باغی نظام کے ساتھ ہیں تھانے اور کچہریوں میں عدالتوں میں اﷲ کے نظام کا کوئی عمل دخل نہیں تو انصاف کیسے ملے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے مسائل کی ذمہ دار موجودہ قیادت ہے میرپور میں ایک بار پھر عوام کو موقع مل رہا ہے کہ وہ تبدیلی کا فیصلہ کریں مسلم کانفرنس،مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی آزمائی جا چکی ہیں جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا لیے کر نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر