اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیااور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidاسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیااور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

پاک گلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل اﷲ کے دین کے قیام اور نفاذ میں مضمر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے درس قرآن دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ قرآن کے اندر تمام علوم اور ٹیکنالوجی موجود ہے حاملین قرآن نے آج قرآن سے رجوع کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہم مسائل کی دلد ل میں جا رہے ہیں قرآن انسانیت کی ہدایت کے لیے اﷲ نے نازل کیا تا کہ انسانیت اس سے ہدایت حاصل کر کے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں کسی بھی ملک میں قرآن کا قانون نافذ نہیں ہے جس کی وجہ سے بدامنی کرپشن ،بے روزگاری افراتفری پھیلی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی اسی لیے خدمت کے میدان میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے تعلیم کے میدان میں بھی خدمت سرانجام دے رہی ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ اﷲ کی رضا کے لیے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نہ ہونے کے باعث آج ہم مغلوب ہیں ہمارے وسائل ہمارا دشمن استعمال کر رہا ہے اور ہم بھوک سے مر رہے ہیں ہمارے حکمران اﷲ کے قانون کے بجائے مغرب کے قوانین پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد لے کر اٹھی ہے اور یہ ہمارا مشن ہے عوام اس میں ہمارا ساتھ دیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر