عبدالرشید ترابی کی سوڈان کے سابق صدر عبدالرحمن اور مالدیپ کے سابق صدرمامون عبدالقیوم سے الگ الگ ملاقاتیں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی سوڈان کے سابق صدر عبدالرحمن اور مالدیپ کے سابق صدرمامون عبدالقیوم سے الگ الگ ملاقاتیں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال {/AF}

 مدینہ منورہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے سوڈان کے سابق صدر عبدالرحمن سوار الذہب اور مالدیپ کے سابق صدر مامون عبدالقیوم سے مدینہ منورہ میں الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں،رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر کانفرنس میں دنیا بھر سے 400سے زائد نمائندگان شریک تھے جس میں سربراہان مملکت وزراء اعظم،اسلامی تحریکوں کے سربراہان،سفارتکار اور دیگر نمائندے شریک تھے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے سوڈان کے سابق صدر عبدالرحمن سوار الذہب اور مالدیپ کے سابق صدر مامون عبدالقیوم کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور 8لاکھ بھارتی فوج کے مظالم سے ان کو آگاہ کیا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے ان کو بتایا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکررہے ہیں جس کا خود ہندوستان نے کشمیریوں سے عہد کررکھا ہے ،بھارت نے خود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاکر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے گا مگر 67سال گزرنے کے باوجود ابھی تک بھارت نے کشمیریوں کا وہ حق فراہم نہیں کیا اور اس حق کو مانگنے کی پاداش میں وہ 5لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکاہے لاکھوں کشمیریوں کو مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ بنا کر شہید کررہا ہے پورے کشمیر کو 8لاکھ بھارتی فوج نے ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہو ا ہے کشمیریوں کو اپنے عزیزوں سے رابطے کے لیے فون تک کی سہولت میسر نہیں ہے سکولوں اور کالجز کو فوجی چھاونیوں میں بدل دیا گیا ہے ان حالات میں اہل کشمیر اسلامی ممالک اور دنیا بھر کے انسانی حقوق اور انسانیت سے تعلق رکھنے والے اداروں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی مدد کریں گے اور بھارت کو مظالم سے باز رکھیں گے اور کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کروانے میں کردار ادا کریں گے،اس موقع پر سوڈان کے سابق صدر اور مالدیپ کے سابق دونوں نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو اپنے وعدے کے مطابق حق خودارادیت فراہم کروانے کے لیے کردار ادا کرے،مالدیپ اور سوڈان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر