بیس کیمپ کی نام نہاد قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام اور قومی وقار کا جنازہ نکال دیا ہے,محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanبیس کیمپ کی نام نہاد قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام اور قومی وقار کا جنازہ نکال دیا ہے,محمود الحسن چودھری{/AF}

میر پور( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ نظریے ‘عقیدے اور مشن سے بالا تر ہو کر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ضمیر خرید رہے ہیں نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کر دیا ہے قومی ضمیر بیدار کیا جائے تاکہ اس نام نہاد قیادت سے جان چھڑائی جائے ‘اہل میر پور کے لیے ضمنی انتخابات ایک موقع ہیں وہ قیادت کو بدلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر پور شہر کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی انجینئر نعمان اکرم اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔اس موقع پر محمود الحسن چودھری نے کہا کہ تاحال متاثرین منگلا اور متاثرین سیلاب کے مسائل حل نہیں ہوئے میر پور میں متاثرین بجلی متاثرین سڑک متاثرین ہسپتال کس کس کا نام لیا جائے 67سالوں سے عوام کو پارٹیاں اور نظریات بدل بدل کر دھوکے دیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا ہے عوام موقع کو غنیمت جانتے ہوئے تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دیں تاکہ ان کی نمائندگی بھی درست طریقے سے ہو اور ان کے مسائل بھی حل ہوں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوان امیدوار اتارا ہے تاکہ نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی ہو سکے نوجوان ہی امت کا اور قوم کا اثاثہ ہیں نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں نکلی ہے جب تک نظام نہیں بدلیں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر