{AF}
روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کروانے میں ناکام ہوچکی ہیں،الیکشن جیت کر اہل میرپور کے دیرینہ مسائل حل کروں گا،انجینئر نعمان اکرم {/AF}
میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے ایل اے تھری میریور شہرسے نامزد امیدوار برائے قانون سازاسمبلی انجینئر نعمان اکرم نے کہاہے کہ الیکشن جیت کر اہل میرپور کے دیرینہ مسائل حل کروگا،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کروانے میں ناکام ہوچکی ہیں وہ اپنی شکست تسلیم کرلیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کپڑوں کی طرح پارٹیاں او رنظریات بدلنے والے عوامی جذبات اور احساسات سے نابلد ہیں،اپنے ذاتی مفادات کی خاطر غریب اور پسے ہوئے عوام کو مزید دھوکہ دیتے ہیں،جماعت اسلامی ہی یہاں کے عوام کی حقیقی نمائندگی کرسکتی ہے اور جماعت سلامی نے ثابت کیا ہے کہ وہ حکومت میں نہیں بھی تھی تب بھی عوام کے مسائل حل کیے ہیں متاثرین منگلاڈیم اور متاترین سیلات کے مسائل حل کیے ہیں،جماعت اسلامی قائد کشمیر عبدالرشید ترابی کی قیادت میں اقتدار میں آکر پانچ سالوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کردے گی،انھوں نے کہاکہ میرپور میں فری اور فئیر انتخابات ہونے چاہیے تاکہ عوام خود آزادنہ مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرے۔