ہمارے حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے ۔ وہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemہمارے حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے ۔ وہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

ابو ظہبی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم زمانہ جاہلیت میں رہتے ہیں ۔ ہمارے حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے ۔ وہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ بیرون ملک کام کرنے والے کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں کرپشن فری معاشرہ مل جائے تو اپنا سرمایہ لگا کر بے روز گاری کا خاتمہ کروا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر مسلم سوسائٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر راجہ عبدالرؤف ‘ راجہ عاشق ‘ اعجاز عباسی ‘ سفیر عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزا دکشمیر میں تعلیم ‘ صحت ‘لوکل گورنمنٹ ‘ بجلی اور سڑکیں ناپید ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں اس نظام کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر مسئلے کو اجاگر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے پاس سرمایہ موجود ہے وہ آزا دکشمیر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے حکمران اور کرپٹ نظام ان کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ اگر حکمران کرپشن ختم کر دیں اور سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں تو آزا دکشمیر میں سرمایہ کاری کر کے تعمیر و ترقی کا آغاز اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر