منبر ومحراب کے وابستگان کو موجودہ حالات میں قیام پاکستان کے وقت جیسا کردار ادا کرنا ہوگا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi منبر ومحراب کے وابستگان کو موجودہ حالات میں قیام پاکستان کے وقت جیسا کردار ادا کرنا ہوگا،عبدالرشید ترابی {/AF}

معاشرے کی درست سمت رہنمائی کے لیے علمائے کرام کے کرداراداکریں ،تعلیمی انقلاب کو بنیاد بناکر معاشرے میں سیاسی وسماجی انقلاب لانا چاہتے ہیں‘ جودہ ملکی حالات کے پیش نظر علمائے کرام کے کردار کی اہمیت بڑگئی ہے ،قرآن وسنت کی روشنی میں معاشرے میں اخوت رواداری اور اتحاد کے فروغ پر زور دینا وقت کا تقاضاہے اسلام آباد(پ․ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہمنبر ومحراب کے وابستگان کو موجودہ حالات میں قیام پاکستان کے وقت جیسا کردار ادا کرنا ہوگا،معاشرے کی درست سمت رہنمائی میں علمائے کرام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیمی انقلاب کو بنیاد بناکر معاشرے میں سیاسی وسماجی انقلاب لانا چاہتے ہیں‘ جودہ ملکی حالات کے پیش نظر علمائے کرام کے کردار کی اہمیت بڑگئی ہے ،قرآن وسنت کی روشنی میں معاشرے میں اخوت رواداری اور اتحاد کے فروغ پر زور دینا وقت کا تقاضاہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مساجد ومدارس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ائمہ مساجد خطیب حضرات اور دینی سکالرز کے لیے اسلام آباد میں ایک دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈاکٹر عبد الرحمن چیئرمین الامانہ فاؤنڈیشن‘ عابد اقبال چیئرمین پازیٹوپاکستان آرگنائزیشن‘ عبدالقادرندیم صدر جمعیت اتحاد العلماء آزادکشمیر‘عبد الحفیظ ایڈمنسٹریٹر مساجد ومدارس فاؤنڈیشن‘‘ ڈاکٹر طاہر صدیق انچارج شعبہ تربیت ائمہ دعوہ اکیڈمی‘ڈاکٹر ضیاء الرحمن خالدصدر القرآن ایجوکیشن ٹرسٹ ‘ انجینیئر محمدخان منہاس ڈائریکٹر الفوز ریسرچ اکیڈمی‘ معروف سکالرز خلیل الرحمن چشتی‘سید عارف شیرازی نے خطاب کیا‘ ورکشاپ میں اسلام آباد راولپنڈی اورآزادکشمیر بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی ورکشاپ میں,مثبت سوچ کی ترویج,ٹائم منیجمنٹ اور دیگر اہم موضوعات پر پریزینٹیشن پیش کی گئیں اختتامی سیشن میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں․‘ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں علمائے کرام کے کردار کی اہمیت ڈالی اور قرآن وسنت کی روشنی میں معاشرے میں اخوت رواداری اور اتحاد کے فروغ پر زور دیا ‘ اسلام کی آفاقی تعلیمات کی روشنی میں تعمیر کردار کی اہمیت کا احساس دلایا اور تعلیمات اسلامی خصوصا حضور بنی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل نہ کرنے س کو موجودہ ملکی حالات اورامت کے زوال امت کا بنیادی سبب قرار دیا گیا ‘ مقررین نے امت مسلمہ کے زوال کا بنیادی سبب سیرت نبی سے دوری کو قرار دیا اور امت کے اتحاد واتفاق پرزوردیا‘ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی نے کہا کہ منبر ومحراب کے وابستگان کو موجودہ حالات میں قیام پاکستان کے وقت جیسا کردار ادا کرنا ہوگا‘ معاشرے کی درست سمت رہنمائی میں علمائے کرام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیمی انقلاب کو بنیاد بناکر معاشرے میں سیاسی وسماجی انقلاب لانا چاہتے ہیں‘ مولانا عبد القادر ندیم نے کہا کہ علم اور شعور کے فروغ کے ذریعے ہی ہم امن اور سکون حاصل کرسکتے ہیں‘ عابد اقبال کھاری نے مثبت سوچ کی ترویج اور منفی طرز عمل کے تدارک میں علمائے کرام کے کردار کو سراہا اور علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر مثبت سوچ کی ترویج اور منفی رویوں کی بیخ کنی کے لیے کام کریں تاکہ پاکستان کو اقوام عالم میں مثبت شناخت حاصل ہو سکے․

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر