عوامی مسائل کا حل اﷲ کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے ،محمودا لحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanعوامی مسائل کا حل اﷲ کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے ،محمودا لحسن چودھری{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر محمودا لحسن چودھری نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا حل اﷲ کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے ،اﷲ کے نظام کے نفاذ ہی میں ہمارے سارے مسائل کا حل مضمر ہے،نوجوان امت کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہو کر نظام کی تبدیلی میں ہراول دستے کا کرداردا کریں ،ان خیالات کااظہار انھوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے نو منتخب ناظم کشمیرراجہ آفتاب کی قیادت میں جمعیت کے وفد سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،محمودا لحسن چودھری نے کہاکہ حکومت نے طلبہ یونینز پر پابندی لگا کر ملک وملت کو قیادت سے محروم کردیاہے ریاست کے لیے قیادت فراہم کرنے کے دو راستے ہیں ایک بلدیاتی نظام اور دوسرا طلبہ یونینز کے انتخابات اس کے ذریعے قیادت سامنے آتی ہے جو ملکی مسائل اور درپیش چیلجنز سے آگاہ ہوتی ہے مگر حکومت نے یہ راستے بند کرکے قوم کو تھیکداروں اور سرمایہ داروں کے حوالے کردیاہے جس کے پاس ٹھیکے زیادہ ہیں اور جس کے پاس سرمایہ ہے وہی سیاست کرسکتاہے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر اپنے اعلان کے مطابق طلبہ یونیزن اور بلدیاتی انتخابات کے شڈول کا اعلان کریں،محمودا لحسن چودھری نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کو تباہ کردیا گیاہے اس میں وزراء اور برادیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے نااہل افراد ممبر بنائے گئے ہیں،جس نے میرٹ کا قتل عام کرکے باصلاحیت نوجوانوں کے کو آگے آنے سے روک دیاہے باصلاحیت اور اہل قیادت نے پاکستان بنایا کشمیرآزاد کروایا مگر کرپٹ اور نااہل قیادت نے اس کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے،انھوں نے کہا کہ جس مسائل کا ہم ذکر کرتے ہیں وہ اگرکوئی باصلاحیت قیادت ہوتی تو 50سال قبل حل کرچکی ہوتی مگر ہماری نااہل قیادت نے اپنے پیٹ بھرے ہیں قوم کو کچھ نہیں دیا،جماعت اسلامی کرپٹ قیادت اور فرسودا نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں اتری ہے ،نوجوان قیادت کو سامنے لایا ہے اہل قیادت پیش کی ہے،جماعت اسلامی نوجوان کو اپنے ساتھ شامل کرکے ان مسائل حل کرے گی اور ان کوباعزت اور باوقار روزگار فراہم کرے گی،جماعت اسلامی کے پا س نوجوان کے لیے شاندار لائحہ عمل موجود ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر