{AF}
عبدالرشید ترابی کی مسجد اقصیٰ کے امام اور مفتی اعظم فلسطین شیخ عکرمہ صبری سے اہم ملاقات{/AF}
مکہ مکرمہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالمی اسلامی کی دعوت پر مکہ مکرمہ میں کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مسجد اقصیٰ کے امام اور مفتی اعظم فلسطین شیخ عکرمہ صبری سے اہم ملاقات کی،ملاقات کے دوران عبدالرشید ترابی نے شیخ عکرمہ صبری کو کشمیرمیں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا اور کہاکہ جب تک امت کے دیرینہ مسائل فلسطین اور کشمیرحل نہیں ہوجاتے اس وقت تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،عالمی برداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق فراہم کروانے میں اپنا کردار اد اکرے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیراو ر فلسطین پوری امت کے مسائل ہیں،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کی قراردادادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،بھارت ا ور سرائیل نے جبر ا ہماری ریاستوں پر قبضہ کیا ہے اور اپنے ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کے لیے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو قتل عام کررہے ہیں،قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے مشرق سے مغرب تک ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے،انھوں نے کہاکہ او آئی سی کا قیام بھی اسی لیے عمل میں لایا گیا تھاکہ وہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائے،سعودی عرب نے کشمیراور فلسطین کے مسائل کے حل میں بھرپور کرداردا دا کیا ہے اور کشمیری اور فلسطینی توقع رکھتے ہیں کہ وہ مزید فعال کردار ادا کرے گا،اس موقع شیخ عکرمہ صبری نے کہاکہ اہل فلسطین کشمیریوں کے مبنی برحق جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں،جس طرح فلسطینی اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اسی طرح کشمیری بھی اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،شیخ عکرمہ صبری نے کہاکہ وہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعا گو ہیں اور قبلہ اول میں ان کی آزادی کے لیے آوازبلند کرتے رہیں گے۔