{AF}
تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو متحدہ عرب امارات میں اجاگر کریں،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
دبئی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جائز جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ آصف ،خلیل ہاشمی ،سردار نیازسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے اور وہ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزادے رہا ہے نریندر مودی کے عزائم خطرناک ہیں اور پوری امت مل کر ان کے عزائم کو ناکام بنائے انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل مل کر مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہیں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری اور پاکستانی مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔