{AF}
حکومت نے مسائل حل اور مطالبات پورے نہ کیے تو مظفرآباد اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہجماعت اسلامی آندھیوں،طوفانوں اور شدید بارش کے باوجود عوام کے حقوق کے لیے کھڑی ہے ، لوٹ گھسوٹ اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی جہاد کرے گی عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے موجودہ مسائل کے ذمہ دار وزراء ہیں وہ مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافے کا باعث ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے باغ میں دھرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،شدید بارش اور طوفان کے باوجود جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے لیے دھرنا دیا جو اس بات کی علامت ہے کہ جماعت اسلامی قول کی سچی اور عہد کی پکی ہے جماعت اسلامی جو اعلان کرتی ہے اس کو پورا کرتی ہے چاہے حالات جو بھی ہوں دھرنے کے شرکاء سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق،قائمقام امیر ضلع تنویر انور خان سمیت انجمن تاجران کے نمائندوں سول سوسائٹی کے نمائندوں،ٹرانسپوٹرز کے نمائندوں سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ظلم اور نا انصافی میرٹ کی پامالی فیشن بن چکا ہے غریب کے لیے ملازمتوں اور انصاف کے دروازے بند ہیں انہوں نے کہاکہ باغ میں جعلی اسناد کے ساتھ میرٹ کو پامال کر کے بھرتی کیے گئے قراء کو فوری طور پر فارغ کر کے میرٹ پر تقرریاں کی جائیں ویمن یونیورسٹی میں میرٹ پامال کر کے اس قومی ادارے کو پرائمری سکول سمجھنے والوں کا احتساب کیا جائے ویمن یونیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں کیں جائیں تا کہ یہ قومی ادارہ نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے انہوں نے کہاکہ جعلی الاٹمنٹیں منسوخ کی جائیں لینڈ مافیا کو لگام دی جائے جنگلات اور خالصاجات الاٹ کروانے والوں کا احتساب کیا جائے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر جنگ لڑے گی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس سے قبل بھی یہاں کے عوام کی بھرپور نمائندگی اور ترجمانی کی ہے اور اب بھی وہ عدالتوں کی سطح پر اور عوامی عدالتوں کی سطح پر عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی ۔