حکومت آزاد کشمیر پاکستان میں مقیم مہاجرین کے لیے سٹیٹ سبجیکٹ اصل کشمیریوں کو فراہم کیا جائے نورالباری

{AF}noor ul bariحکومت آزاد کشمیر پاکستان میں مقیم مہاجرین کے لیے سٹیٹ سبجیکٹ اصل کشمیریوں کو فراہم کیا جائے نورالباری{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ  ڈی سی بحالیات پاکستان میں اپنے دورے کا شیڈول اعلان کر کے مختلف علاقوں میں جائیں تاکہ مہاجرین سٹیٹ سبجیکٹ بنوا سکیں،بڑے پیمانے پر جعلی سٹیٹ سبجیکٹ خیبر پختوانخواۃغیر کشمیریوں کو جاری کیے جا چکے ہیں جس کا فوری طورنوٹس لے کر انہیں منسوخ کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ KPKکا مہاجرین کا نمائندہ اور وزیر نے ڈی سی میرپور کے بجائے مظفرآباد تعینات کیااور اس کے ذریعے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ غیر کشمیریوں کو جاری کیے اور اب کوئی سخت ڈی سی مظفرآباد میں آئے ہیں تو اس دفتر کو ایک مرتبہ بند کر کے میرپور منتقل کیا گیا ہے اس کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں انہوں نے کہاکہ ایسے غیر کشمیریوں کو بھی سٹیٹ سبجیکٹ جاری ہوئے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ تک بھی نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ اس طرح کی جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری ہونے سے اصل کشمیریوں کے حقوق بری طرح متاثرہو رہے ہیں اور کشمیریوں کے حقوق وہ لوگ حاصل کررہے ہیں جو کشمیری ہی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور تحقیقات کی جائیں کہ ایسا کیوں کیا گیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس کے خلاف سخت مہم چلائے گی انہوں نے کہا کہ سٹیٹ سبجیکٹ اصل کشمیریوں کو فراہم کرنے کے لیے دورے کیے جائیں تا کہ اصل کشمیری سٹیٹ سبجیکٹ حاصل کر سکیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر