مسلم حکمران طیب اردگان کی تقلید کرتے ہوئے ناموس رسالت ﷺ پر مضبوط موقف اختیار کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمسلم حکمران طیب اردگان کی تقلید کرتے ہوئے ناموس رسالت ﷺ پر مضبوط موقف اختیار کریں،  عبدالرشید ترابی{/AF}

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ OICکا اجلاس منعقد کر کے ٹھوس اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ میں ناموس رسالت ؐپر قانون سازی کا اہتمام کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور منصورہ میں آل پارٹیز ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کی جب کہ کانفرنس سے پاکستان کے جید علماء کرام،دانشور،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے خطاب کیا،ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ناموس رسالت ؐ اور اسلامی اقدار پر حملے کا تقاضا ہے کہ امت اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مغرب میں ایک شکست خوردہ ذہنیت ہے جو اسلام کی پھولتی پھلتی دعوت سے گھبراہٹ کا شکار ہو کر اسے روکنے کے لیے سازشیوں میں مصروف ہیں اس صورت حال کو غیر مند مسلمان کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے حکمران متحدہو کر ناموس رسالت ﷺ پر بھرپور احتجاج کریں اور ایسی موثر منصوبہ بندی کریں انہوں نے کہاکہ مسلم دنیا اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کرائے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا جا رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر