{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا شاب ملی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب صدر نوجوان راہنماانجینئرنعمان اکرم کو ٹکٹ دینے پر میرپور شہر میں جونواں کا جشن{/AF}
میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا شاب ملی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب صدر نوجوان راہنماانجینئرنعمان اکرم کو ٹکٹ دینے پر میرپور شہر میں جونواں کا جشن،شباب ملی ،جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ،جمعیت اتحاد علماء،ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی طرف سے بھرپور حمایت اور مہم چلانے کا اعلان،ذرائع کے مطابق انجیئنر نعمان اکرم کو ٹکٹ ملنے کے بعد شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دیگر جماعتوں کے متوقع امیدواروں میں سب سے نوجوان فرد کو جماعت اسلامی نے ٹکٹ دے کر نئے حالات پیدا کر دئیے ہیں میرپور کے نوجوانوں نے انجیئنر نعمان اکر م کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سے قبل موجودہ وزیر اعظم،سابق وزیر اعظم سمیت دیگر بابے یہاں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے نوجوان کو ٹکٹ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے بہتر یں لائحہ عمل رکھتی ہے دیگر روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے نوجوانوں کو بے توقیر کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا یادرہے کہ انجیئنر نعمان اکرم جرال کا تعلق سیاسی اور عسکری خاندان سے ہے،آزاد جموں وکشمیر شعبہ سکولز بزم روشنی آزادکشمیر کے صدر رہ چکے ہیں، کمانڈر عبدالعزیز صاحب جن کی خدمات اہل میرپور واقف ہیں وہ ان کے نانا ہیں،پروفیسر اکرم مرحوم کے بیٹے ہیں اس خاندان کی میرپور شہر کے لیے بڑی خدمات ہیں سیاسی میدان میں بھی اورعسکری میدان میں بھی اس خاندان نے نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں جماعت اسلامی سے اس خاندان کی دیرانہ کمٹمنٹ ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں اس خاندان کا بڑا کردار ہے،کمانڈر عبدلعزیز اول روز سے تحریک آزادی کشمیر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔