{AF}
جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کی تنظیم سازی مکمل {/AF}
راولپنڈی (پ ر )اراکین جمو ں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ نے سیشن 2015-16ء کیلئے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے آفتاب احمد کو ناظم کشمیر منتخب کیا ۔نو منتخب ناظم کشمیر نے شوریٰ سے مشاورت کے بعد استور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے وا لے اسرارالحق ناصر کو سیکرٹری مقررکیاجبکہ ۔ارسلان محمود کو صدر شعبہ سکولز،اکرام اﷲ کو سیکریڑی شعبہ سکولز مقررّ کیا ۔دیگر تقسیم کار میں گلگت بلتستان میں محسن خان،ضلع میرپور میں احسن محمود ،ضلع پونچھ میں عبدالقدوس ،مظفرآباد میں سہیل قیوم اور ضلع ہٹیاں بالا سے حسیب احمدناظم مقر ر ہوئے۔شہروں میں شجیع صدیقی کو میرپور، فرخ خلیل کو باغ، حمزہ عارف کو چڑہوئی، حسنین شبیر کوکوٹلی، محمد شہزاد کو بھمبر کا ناظم منتخب کیا گیا۔نو منتخب ناظمین نے اپنی ذمہ داریوں کے حلف اٹھائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بڑھتی ہوئی لادینی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے ۔اسلامی انقلاب کے لیے اپنی دعوت ایک ایک طالب علم تک پہنچائیں گے۔