میرپورشہر کے غیور عوام اس بار شہر میں جھاڑو پھیر کر جماعت اسلامی کو شاندار کامیابی دلائیں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمیرپورشہر کے غیور عوام اس بار شہر میں جھاڑو پھیر کر جماعت اسلامی کو شاندار کامیابی دلائیں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گھنسارا سنگھ کو گرفتار کرنے والے میجر محمد خان جرال کے سیاسی جانشین انجیئنر نعمان اکرم جرال کو شہر سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اتارا ہے ،سابق اور موجودہ وزراعظم اور دیگر وزراء اور ممبران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں میرپورشہر کے غیور عوام اس بار شہر میں جھاڑو پھیر کر جماعت اسلامی کو شاندار کامیابی دلائیں گے،بنارسی یادیسی ٹھگ سب کا صفایا کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی ڈاکٹر مشتاق نے نعمان اکرم کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا،ورکر کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نورالباری،امیر ضلع مولانا عتیق الرحمن،میرپور پروٹیکشن فورم کے چیئرمین ایوب مسلم ،ایل اے 3میرپو ر شہر سے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی انجیئنر نعمان اکرم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بیس کیمپ کے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں متاثرین منگلا ڈیم جنہوں نے دو مرتبہ اپنے آباؤاجداد کی قبریں ڈبوئیں ان کے تا حال مسائل حل نہیں ہوئے میرپور شہر میں بجلی ،پانی اور گیس کے سنگین مسائل ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے شباب ملی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب صدر نعمان اکرم جو نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں ان کو ٹکٹ دیا ہے ،جماعت اسلامی نوجوانوں کے لیے ایک بھرپور پروگرام اور لائحہ عمل رکھتی ہے اسی لیے ہم نے ایک نوجوان کو میدان میں اتارا ہے تا کہ وہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور میرپور شہر کے نوجوان اس امیدوار کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور اسی لیے میدان سیاست میں خدمت کے لیے اترتی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادی کے اس بیس کیمپ کو حقیقی اسلامی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے یہ خطہ باعث رغبت ہو انہوں نے کہاکہ اس سے قبل کرپشن ،بدعنوانی اور لوٹ مار کا کلچر رہا ہے جس نے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کیا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت میں نہ رہتے ہوئے بھی عوامی خدمت کا شاندار ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے متاثرین سیلاب ہوں یا متاثرین زلزلہ ،یتیموں کی کفالت ہو یا بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا یہ جماعت اسلامی اول روز سے کررہی ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر نورالباری نے کہا کہ بیس کیمپ کے حکمران نہ تحریک آزادی کشمیر میں کوئی رول ادا کرسکے اور نہ یہاں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے جماعت اسلامی اقامت دین کے لیے اٹھی ہے اور وہ سیاست عبادت سمجھ کرکرتی ہے عوام کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے اس موقع پر امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی LA-3میرپور شہر انجیئنرنعمان اکرم جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر اور مرکزی اور ضلعی قیادت اور کارکنان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا بڑی تعداد میں نوجوانوں کو اس میں شامل کر کے شاندار کامیابی حاصل کروں گا میرپور شہر کے غیور عوام مجھے کامیاب کر کے یہ سیٹ جماعت اسلامی کو تحفے میں پیش کریں گے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی خطے کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا ہمارے پاس ہے اس موقع پر میرپور پروٹیکشن فورم کے چیئرمین ایوب مسلم نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی خدمت کی ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیا ہے اور موجودہ بلوں کے ٹیرف میں کمی کروانے کے لیے جماعت اسلامی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے جماعت اسلامی نہ کبھی جھکی ہے نہ کبھی بکی ہے ہم میرپور کی سیٹ جیت کر عبدالرشید ترابی کو تحفہ دیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر