{AF}
بیس کیمپ اپنا حقیقی رول ادا کرے تو مسئلہ کشمیر دنوں میں نہ سہی مہینوں میں حل ہو سکتا ہے عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ اپنا حقیقی رول ادا کرے تو مسئلہ کشمیر دنوں میں نہ سہی مہینوں میں حل ہو سکتا ہے بیس کیمپ سے کوئی فیصلہ کن اقدام اٹھانے کی مقبوضہ کشمیر کے عوام اور قائدین کو امید ہو تو مفتی سعید اور فاروق عبداﷲ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں آزاد خطے میں آنے والے چند سو مہاجرین کے مسائل ایک گھنٹے کے نوٹس پر حل ہو سکتے ہیں ،پشاور سانحے کے بعد سیکولر لابی نے تحریک آزادی کشمیر کو بھی دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش کی جو جماعت اسلامی نے ناکام بنائی ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر شیخ عقیل الرحمن،امیر ضلع سید نذیر حسین شاہ،امیر ضلع ہٹیاں بالا پروفیسر شوکت،سیکرٹری ضلع مظفرآباد قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ مہاجرین کے نمائندے عزیر غزالی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی ہمار ا ایجنڈا ہے آپ لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں لوگ اس حوالے سے سوچتے ہیں کہ شاید جماعت اسلامی میں جانا مشکل ہے ان کے کئی مراحل ہیں ان کو بتائیں کہ جماعت اسلامی کا صرف ایک ہی تقاضا ہے کہ حلا ل اور حرام میں فرق کیا جائے اور وہ ذمہ داری جو بحثیت مسلمان ہم ادا کررہے ہیں وہ ادا کی جائیں ایسا فرد جماعت اسلامی میں آسکتا ہے انہوں نے کہاکہ جو نئے لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوئے ہیں میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی استقامت کی دعا کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنا اس لیے ضروری ہے کہ گذشتہ68برسوں سے مظفرآباد کی کرسی پر براجمان لوگوں نے نہ تو تحریک آزادی کشمیر میں کوئی کردار ادا کیا اور نہ ہی آزاد خطے کے مسائل کے حوالے سے کوئی کردار ادا کی جماعت اسلامی اقتدار میں آکر 5سالوں میں آزاد خطے کے بنیاد مسائل حل کرے گی اور کشمیر کی آزادی کو نتیجہ خیز بنائے گی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں برسر اقتدا ر آکر تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی رائے سازی کے ذریعے حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان کو درست پالیسیاں اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہے اگر ہمارا پالیمانی اور سیاسی کردار ہو تو ہم بہتر انداز سے پالیسیوں کو درست سمت دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب کرنے کا تقاضاہے کہ جماعت اسلامی کو اقتدار میں لایا جائے انہوں نے کہاکہ اہل مظفرآباد سے میرا 25سالہ تعلق ہے میر ا شیڈول امراء اضلاع کے اجلاس میں بنتا ہے انہیں اپنی زندگی میں شیڈول بناتے وقت ایک دن بھی اپنے گھر اور خاندان کے لیے لینے کا تقاضا نہیں کیا ہم نے اپنی زندگی اﷲ کے دین کے قیام کے لیے وقف کر رکھی ہے مقبوضہ کشمیر میں جاکر جام شہادت نوش کرنے والوں کے چہرے میرے سامنے ہیں جو میرے ہاتھوں سے گئے ان کے خون کا تقاضا ہے کہ ہم آزادی کی تحریک کو تقویت پہنچائیں ان کے خون سے بے وفائی اور غداری کرنے کی کسی کو جرت نہ دیں رائے عامہ اور دباؤ برقرار رکھیں اور اپنی تنظیم کو وسعت دیں تاکہ ہمیں رو ل ملے اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچا سکیں،انہوں نے کہا کہ پشاور سانحے کے بعد آزاد کشمیر میں بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز سامنے آئی تو ہم نے پوری دیانتداری سے حکومت کو متوجہ کیا کہ بھارت جو پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے وہ ان عدالتوں کو جواز بنا کر ہزاروں لوگوں اور قائدین کو پھانسیوں پر لٹکائے گا ہماری یہ دلیل حکومت کو سمجھ آئی تو اس نے فیصلہ بدلا اس پر ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمارے علاوہ کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ حق بات کرے،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں ایک فضا پیدا ہوئی ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں۔