جماعت اسلامی میرپور نے ضمنی انتخابات میں فیصلہ کن کردار اداکرنے کے لیے رابطہ شروع کردیاہے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی میرپور نے ضمنی انتخابات میں فیصلہ کن کردار اداکرنے کے لیے رابطہ شروع کردیاہے{/AF}

میرپور( پ ر)اہم اور موثر شخصیات کاٹکٹ کے حصول کے لیے مرکزی قیادت سے رابطہ آج ورکرکنونشن میں اہم فیصلے کیے جائیں گے،بیرسٹر سلطان محمود کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے مہم تیز ہوچکی ہے،تمام جماعتوں نے اپنے اپنے امیداور فائنل کرنا شروع کیے ہوئے ہیں اسی طرح جماعت اسلامی نے بھی اپنے امیداور فائنل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی اورآج ورکرکنونشن ہوگا جس میں حلقے کے تمام کارکنان شریک ہوں گے جس میں مشاور ت کے بعد امیداور فائنل کرکے امیر جماعت کے لیے آخری اعلان کے لیے پیش کیا جائے گا،جماعت اسلامی کے حلقوں سے باہر سے بھی اہم اور موثر شخصیات نے رابطہ کیاہے اور ٹکٹ کی بات کی ہے اوراپنی بھرپور حمایت کی یقینی دلانی کروائی ہے ،جماعت اسلامی کے سوا ہل میرپور کے مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا،منگلاڈیم کے متاثرین کے مسائل ہوں یا بجلی کے ٹیرف کا مسئلہ صرف جماعت اسلامی نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اہل میرپور قائد عبدالرشید ترابی کی طرف دیکھ رہے ہیں جو اس خطے میں مسائل کے حل کا یجنڈا رکھتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر