امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کے مختلف علاقوں کے دورے، کارکنوں کی میٹنگز میں شرکت، عوامی وفود سے ملاقاتیں

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkامیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کے مختلف علاقوں کے دورے، کارکنوں کی میٹنگز میں شرکت، عوامی وفود سے ملاقاتیں{/AF}

کوٹلی (پ ر)امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کے مختلف علاقوں کے دورے، کارکنوں کی میٹنگز میں شرکت، عوامی وفود سے ملاقاتیں اورمتعدد افرادکے انتقال پران کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے بھرنڈ بھٹہ سہنسہ اور چنگپور خواص گلپور میں کارکنوں کی تنظیمی اجلاسوں اور تربیتی ورکرز نشست سے خطاب کیا۔ عبدالحمید چوہدری نے کوٹلی شہر پنگ پیراں جماعت کے سابق راہنما حاجی شبیر جنجوعہ، چوہدری عجائب کی والدہ، گواں میں ماسٹر عبدالصمد کے بھائی اور محمود الحسن چوہدری کے بہنوئی، گلہار کالونی میں ظہیر عباس کاشمیری کے چچا، منڈی پیراں میں سےّد زاہد حسین شاہ، دھمول میں سردار نیاز احمد، سرہوٹـہ میں پروفیسر وحید کے بھائی اور جماعت اسلامی کے بانی راہنما راجہ عبدالخالق اور کانسٹیبل افضال راجہ کی ہمشیرہ کے انتقا ل پران کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا ۔ جماعت اسلامی کے راہنما ملک محمد اسلم، سردارمظہر اقبال ایڈووکیٹ ، زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ اور راجہ رضوان گلزار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر