قوم بار بار آزمائی ہوئی قیادت کو مسترد کر کے تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidقوم بار بار آزمائی ہوئی قیادت کو مسترد کر کے تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

ھوراڑ،ٹائیں( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ قوم بار بار آزمائی ہوئی قیادت کو مسترد کر کے تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرے،گذشتہ 68برسوں سے قوم دھوکا کھا رہی ہے اور اب قوم کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایسی قیادت منتخب کرنی چاہیے جو ان کے مسائل میں اضافہ کرنے کے بجائے کمی کرے جماعت اسلامی نظام اور قیادت کی تبدیلی کے لیے میدان میں نکلی ہے عوام اس کا ساتھ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورے کے دوران کارنر میٹنگوں اور اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مختصر سا آزاد خطہ مسائل اور مشکلات کی آماج گا بن چکا ہے لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ظلم نا انصافی اور میرٹ کی پامالی نے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام اور قیادت کی تبدیلی کے لیے میدان میں اتری ہے آزاد خطے میں جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ کتنی بد قسمتی ہے کہ متاثرین زلزلہ کے56ارب روپے واپس منتقل کیے گئے جو تا حال واپس نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے زیر کار سارے منصوبے ٹھپ پڑے ہیں اور سینکڑوں سکول کالجز ،ہسپتال چھتوں کے بغیر انہوں نے کہا کہ یہ رقم فوری طور پر واپس کی جائے تا کہ منصوبے مکمل ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا سارا بجٹ عیاشیوں میں اڑایا جارہا ہے سڑکیں کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہیں صحت کی سہولیات ناپید ہیں تعلیم کا شعبہ آخری ہچکیاں لے رہا ہے ،میرٹ کی پامالی نے نوجوانوں کو بری طرح متاثرکیا ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جماعت اسلامی تبدیلی کا علم اور نعرہ لے کر میدان میں اتری ہے تبدیلی چاہنے والے افراد ہمارا ساتھ دیں جماعت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ظلم کے اس نظام کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکے،جماعت اسلامی ہی اس نظام کو تبدیل کر کے اس کی جگہ اسلامی نظام قائم کر سکتی ہے اسلام کا عادلانہ نظام ہی عوام کے مسائل بھی حل کرے گا اور ان دنیا ور آخرت میں کامیابی لائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر