{AF}
اسلامی جمعیت طلبہ و شباب ملی مظفرآباد کے زیر اہتما م ویلکم سرا ج الحق ریلی منعقد کی گئی{/AF}
مظفرآباد( پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ و شباب ملی مظفرآباد کے زیر اہتما م ویلکم سرا ج الحق ریلی منعقد کی گئی،ریلی مرکز اسلامی اپر اڈا سے شروع ہو کرشہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی سینٹرل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ نزاکت علی خان،خالد محمود زیدی ،سہیل قیوم،تیمور بیگ نے کی ،ریلی کے شرکاء نے ویلکم سراج الحق،کشمیر کی آزادی اور بھارت مخالف نعرے لگائے ،تفصیلات کے مطابق سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان 5فروری کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے مظفرآباد تشریف لا رہے ہیں جہاں وہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے،اس حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ اور شباب ملی،جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنان نے ویلکم سرا ج الحق ریلی کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں کارکنان موٹر سائیکلوں سمیت شریک تھے،ریلی دفتر جماعت اسلامی اپر اڈا سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں چہلہ،پاجگراں،بالاپیر،چھتر سے ہوتی ہوئی سینٹرل پریس کلب پر ختم ہوئی ،ریلی کی قیادت ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ نزاکت علی خان،شباب ملی آزاد کشمیر کے نائب صدر خالد محمود زیدی ،صدر شباب ملی مظفرآباد مرزا تیمور بیگ،ناظم مقام سہیل قیوم ،ناظم جامعہ شیخ عمر نذیر ،جمعیت طلبہ عربیہ کے ناطم کاشف شبیر نے کی،کارکنان نے ویلکم سرا ج الحق ،کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی،کشمیریوں سے رشتہ کیا،ہم کیا چاہتے آزادی ،ہم لے کے رہیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ نزاکت علی خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا کردار تحریک آزادی کشمیر کے لیے مثالی ہے قاضی حسین احمد نے مایوسی ختم کرنے کے لیے پوری پاکستانی ملت کو کشمیریوں کی پشت پر لانے کے لیے یکجہتی کشمیر کا اعلان کیا جسے تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری دنیا میں کشمیری مناتے ہیں سراج الحق ایک ایسے وقت میں مظفرآباد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنے آرہے ہیں جبکہ دہلی میں امریکی صدر اوباما نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر ایٹمی معاہدے کیے جس سے امریکہ اور بھارت کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہو ا کشمیری یوم یکجہتی کے موقع پر بھارت اور امریکہ کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا تب تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آج تمام لوگ اپنی پارٹیوں سے بالا تر ہو کر پروگر ام میں شریک ہوں،دریں اثناء مظفرآباد کو خیر مقدمی بینروں اور جھنڈوں سے سجایا گیا ہے،سراج الحق کو آج کوہالہ کے مقام سے بڑے قافلے میں مظفرآباد لایا جائے گا۔